تنظیم اتحادامت داتا علی ہجویریؒ  کے  عرس کی مناسبت سے ”یوم داتا علی ہجویری ؒ“ کل منائے گی

تنظیم اتحادامت داتا علی ہجویریؒ  کے  عرس کی مناسبت سے ”یوم داتا علی ہجویری ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)تنظیم اتحادامت پاکستان جمعہ 9 اکتوبر کو ملک گیر سطح پر حضرت داتا علی ہجویری کے سالانہ عرس کی مناسبت سے یوم "یوم داتا علی ہجویری " کے طور منائے گی اس سلسلہ میں چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں خطبات جمعہ میں علماء کرام، مشائخ  عظام،مفتیان کرام اور مذہبی اسکالرز  کی حیات وخدمات اور آپ کی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے کہ کس  طرح حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کی آمد سے برصغیر میں  سماجی اور معاشرتی تبدیلی آئی  مرکزی تقریب مسجد الحسن ارشد گارڈن کینال بنک روڈ لاہور ہو گی جس میں چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور کوآرڈینیٹر متحدہ علماء  بورڈ خطاب کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -