کرپٹ اپوزیشن ذاتی مفاد کی جنگ لڑرہی ہے، شنیلا روتھ

   کرپٹ اپوزیشن ذاتی مفاد کی جنگ لڑرہی ہے، شنیلا روتھ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی صدر مینارٹی ونگ و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شنیلاروتھ نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن اپنے ذاتی مفاد کی جنگ لڑرہی ہے، کرپٹ اپوزیشن کادھمکی آمیز رویہ قابل مذمت ہے، نوازشریف ٹولے نے ملک دشمنی کی حدیں کراس کرلی ہیں، نوازشریف اور ان کے حواری مودی کی زبان بول رہے ہیں، ن لیگ کو پہلی بار اپوزیشن کاٹنا پڑ رہی ہے انہوں نے کہاکہ نوازشریف ٹولے اقتدار حوس نے اندھا کررکھا ہے۔

، ن لیگ کی قیادت نے عوام کو اکسانے اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، پاکستانی قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، سازشی ٹولے کی تمام چالیں ناکام ہونگی، تحریک انصاف عوام کے پیسوں کو لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہاکہ مافیا کاگٹھ جوڑ ملک کے لئے نہیں اپنے ذاتی مفاد کے لئے ہے۔

، اپوزیشن کا کرپٹ مافیا ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، موجودہ کرپٹ مافیاکو صرف اپنی چوری بچانے کی فکر ہے، تحریک انصاف کرپٹ مافیا کا پیچھا نہیں چھوڑے گی، انہیں لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، نوازشریف اور زرداری ٹولہ قوم کو گمراہ نہیں بنا سکتاجلد یہ بددیانت ٹولہ انصاف کے کٹہرے میں ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -