حضرت امام حسین ؓکے چہلم جلوس  کے روٹس پر تمام انتظامات مکمل 

حضرت امام حسین ؓکے چہلم جلوس  کے روٹس پر تمام انتظامات مکمل 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے حویلی الف شاہ اور جلوس کے روٹ کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔جلوس منتظمین اور لائسنس ہولڈرز سے ملاقات کی اور درپیش مسائل پر بات کی گئی۔انہوں نے لائٹنگ کی تنصیب، پیچ ورک، جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے انتظامات، شیڈز، وائرنگ اور تجاوزات کے حوالے سے جائزہ لیا۔ا نہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹس پر تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر تمام تر انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -