دیال سنگھ کالج  میں شاعر کرم علی کیفی  کے اعزاز میں شعری نشست صدارت پروفیسر ناصربشیر نے کی

دیال سنگھ کالج  میں شاعر کرم علی کیفی  کے اعزاز میں شعری نشست صدارت پروفیسر ...

  

لاہور(ادبی رپورٹر) گورنمنٹ دیال سنگھ کالج کے پنجابی ڈیپاٹمنٹ میں پاکپتن سے آئے ہوئے شاعر اور کئی کتابوں کے مصنف کرم علی کیفی کے اعزاز میں ایک ہنگامی شعری نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت ممتاز شاعر،کالم نگار اور شعبہ اردو کے پروفیسر ناصربشیر نے کی۔ نظامت کے فرائض اردو اور پنجابی کے شاعر پروفیسر ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد نے ادا کیے۔مشاعرے میں  سلیم آفتاب سلیم،عبدالرزاق محسن،پروفیسر ضیاالمصطفی،پروفیسر شفیق اکبر،پروفیسر شوکت حیات،پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم،ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد،کرم علی کیفی اور پروفیسر ناصربشیر نے کلام سنایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -