عدالتی احکامات کی حکم عدولی،سیکرٹری ایجوکیشن سارہ اسلم کو نوٹس،جواب طلب

عدالتی احکامات کی حکم عدولی،سیکرٹری ایجوکیشن سارہ اسلم کو نوٹس،جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پرسیکرٹری ایجوکیشن سارہ اسلم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔،مسٹرجسٹس شاہد کریم نے شاہدہ پروین کی عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے اقدام چیلنج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل کا موقف ہے  عدا لت نے ان کے موکل احکامات تبادلہ پر عمل درآمد معطل کیا اور سیکرٹری ایجوکیشن کو قانون کے مطابق موقف سن کر کارروائی کی ہدایت کی تھی،لیکن عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا جا رہا جو توہین عدالت ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن کیخلاف کاتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

حکم عدولی

مزید :

صفحہ آخر -