سپریم کورٹ کا 3رکنی بنچ آئندہ ہفتے لاہور رجسٹری میں سماعت کریگا

  سپریم کورٹ کا 3رکنی بنچ آئندہ ہفتے لاہور رجسٹری میں سماعت کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ آئندہ ہفتے سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمدکی منظوری کے بعد روسٹر جاری کردیاگیا ہے،سپریم کورٹ کے جج جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 12 اکتوبر سے لاہور رجسٹری میں مقدمات پر سماعت کرے گا، مقدمات کی سماعت کیلئے کاز لسٹ اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، تین رکنی بنچ میں جسٹس مظہر عالم خان اور جسٹس سیدمنصور علی شاہ شامل ہیں۔
سپریم کورٹ بنچ

مزید :

صفحہ آخر -