رجسٹرار گوجرانوالہ میڈیکل کالج کیخلاف توہین عدالت اپیل کی جلدسماعت کی استدعا

 رجسٹرار گوجرانوالہ میڈیکل کالج کیخلاف توہین عدالت اپیل کی جلدسماعت کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں رجسٹرار گوجرانوالہ میڈیکل کالج معروف عزیز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزارسابق چیف سیکورٹی افسر رانا اظہر محمود کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عدالت کے حکم پر اسے ریگولر کرنے کی درخواست کا فیصلہ نہیں کیا جا رہا،عدالت کے 25 جولائی 2020 ء کی پاسداری بھی نہیں کی جا رہی،کیس بھی سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوسکاہے،عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کو جلد سماعت کیلئے لگانے کا حکم دیاجائے اور اقررجسٹرار گوجرانوالہ میڈیکل کالج کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔

سماعت استدعا

مزید :

صفحہ آخر -