سیکرٹری واپڈا سپورٹس بورڈ رزاق کو پاور لفٹر عمران خالد کی درخواست پر نوٹس

  سیکرٹری واپڈا سپورٹس بورڈ رزاق کو پاور لفٹر عمران خالد کی درخواست پر نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری واپڈا سپورٹس بورڈ کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری رزاق گل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے پاور لفٹر عمران خالد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف ہے اسکو2010 ء سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی،عدالت نے دادرسی کے لئے سیکرٹری واپڈا سپورٹس بورڈ کو حکم دیا مگر 29 جنوری 2019 ء کے حکم کی ابھی تک تعمیل نہیں کی جا رہی، استدعا ہے سیکرٹری واپڈا سپورٹس بورڈ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی  جائے۔

سیکرٹری واپڈا نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -