توہین عدالت درخواست پر ڈائریکٹر لینڈ نیشنل ہائی وے محمدوسیم سے جواب طلب

      توہین عدالت درخواست پر ڈائریکٹر لینڈ نیشنل ہائی وے محمدوسیم سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر لینڈ نیشنل ہائی وے محمدوسیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،مسٹر جسٹس شاہد وحید نے بابو صابو کے رہائشی رفیق کی موٹر وے کی تعمیر کے وقت 2010 ء میں اراضی حاصل کرنے کے باوجود تاحال معاوضہ ادا نہ کرنے کی درخواست کی سماعت کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے دادرسی کیلئے درخواست ڈائریکٹر لینڈ نیشنل ہائی وے کو بھجوائی تھی لیکن 18 فروری 2020 ء کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیاگیا، استدعاہے ڈائریکٹر لینڈ نیشنل ہائی وے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -