عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،لیفیننٹ کرنل طاہر

  عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،لیفیننٹ کرنل طاہر

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتا ل ڈیرہ کے ٹراما سنٹر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال یا دہشت گردی کی کاروائی سے فوری نمٹنے کیلئے پاک فوج کی جانب سے موک ایکسرسائز کا عملی مظاہرہ کیا گیا جس میں پاک فوج کے آفیسرز،جوانوں اور سنائپرز نے حصہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتال کا عملہ،ڈاکٹرز اور ہسپتال میں علاج معالجہ کے لیئے آئے ہو ئے شہری بھی موجود تھے جنہوں نے پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی موک ایکسرسائز کو خوب سراہا اور پاک فوج پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔موک ایکسر سائز کی قیادت کرتے ہوئے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل طاہر نے جوانوں کے حوصلے کوداد دیتے ہوئے کہا کہ موک ایکسرسائز کا بنیادی مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی کو ناکام بنا نا ہے اور ساتھ ہی اس بات کو باور کرانا ہے کہ پاک فوج اپنی عوام اور شہریوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل طاہر نے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیساتھ ساتھ ملک میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کے عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل طاہر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال اور ٹراما سنٹر کی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا اورہسپتال انتظامیہ اور سٹاف کو بھی خصوصی ہدایات دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -