صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن  کے بانی حاجی شرف الدین  کی احتجاجی دھرنے میں شرکت

صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن  کے بانی حاجی شرف الدین  کی احتجاجی دھرنے میں شرکت

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن رجسٹرڈ پاکستان کے بانی حاجی شرف الدین صافی، ضلع پشاور صدر حاجی زین اللّٰہ صافی، سینئر نائب صدر حاجی خیر جان صافی، سینئر رہنما ملک صفت غیور صافی اور ضلع پشاور جنرل سیکرٹری حبیب اللّٰہ صافی کی قیادت میں ضلع پشاور کابینہ، ٹاؤن ون کابینہ، اور ٹاؤن ٹو کابینہ کی سوری پل صوبائی اسمبلی کے سامنے جاری تھصیل صافی کے خاسہ داروں کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی احتجاجی دھرنے میں مقررین نے ضلع مہمند کے خاصہ دار فورس کے حق میں تقریریں کی جس میں اس بات پر زور دیا کہ سال 2008 سے اب تک خاصہ داروں کو تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہے اور ان کے حق پر وہ لوگ ڈاکہ ڈال رہے ہیں جن کی عمریں اس وقت 6، 8، اور 10 سال ہیں اور یہ سب ملی بھگت سے ہو رہا ہے  صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن نے پشاور ہائی کورٹ پشاور کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ صاحب سے مطالبہ کیا ھے کہ اس پر سوموٹو ایکشن لیا جائے تاکہ مظلوم خاصہ دار فورس کو ان کا حق مل سکے بصورت دیگر 24 گھنٹوں کے اندر مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں  صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن ملک گیر احتجاج کا اعلان کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -