شہباز تتلہ قتل کیس، سابق ایس ایس پی مفخر عدیل سمیت شریک ملزموں پر فرد جرم عائد

شہباز تتلہ قتل کیس، سابق ایس ایس پی مفخر عدیل سمیت شریک ملزموں پر فرد جرم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ کے قتل میں ملوث سابق ایس ایس پی مفخرعدیل سمیت شریک ملزموں اسد سرور اور عرفان علی پر فردجرم عائد کردی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت12اکتوبر پر ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاوید نے شہباز تتلہ کے قتل کیس کی سماعت کی، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے عدالت کوبتایا پراسکیوشن کی جانب سے عدالت میں تفتیش مکمل کرکے چالان جمع کروا د یا گیا ہے، چا لان میں ملزمان سابق ایس ایس پی مفخر عدیل اورشریک ملزمان اسد سرور اور عرفان علی کو نامزد کیا گیا ہے،ملزمان کیخلاف،شہباز تتلہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں مدعی سجاد احمد کی مدعیت میں درج کیاگیاہے، پراسیکیوشن کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان میں 25ثبوتوں کا ذکر کیا گیا ہے،چالان میں سیف سٹی کیمرے کی سی ڈی کو فائل کا حصہ بنایا گیا ہے،پراسیکیوشن کے مطابق مقتول کو کلمہ چوک سٹاپ سے بٹھا کر 126 ایم کوٹھی میں لے گئے جبکہ جیپ نمبری ڈی جی 333 کو قبضہ پولیس میں لیا گیا،ملزم مفخر عدیل کی جیب سے ایک عدد پرس قبضہ میں لیا گیا ہے جس سے مقتول کا شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئے ہیں، مفخر عدیل اور اسد سرور بھٹی نے شہباز تتلہ کو کلمہ چوک سے اغوا ء کیا،کولڈ ڈرنک میں نشہ آور چیز پلائی، بے ہوش ہونے پر مفخر عدیل اور اسد سرور بھٹی شہباز تتلہ کو اٹھا کر سٹور روم لے گئے،مفخر عدیل نے شہباز تتلہ کے منہ اور ناک پر ٹیپ لگائی،پھرمفخر عدیل شہباز تتلہ کے منہ پر تکیہ رکھ کر بیٹھ گیاجس سے شہباز کی سانسیں بند اور وہ جاں بحق ہو گیا،بعدازاں ملزمان نے شہباز کو نیلے ڈرم میں سر کے بل ڈال دیا، تیزاب ڈالا تیزاب اور کینی ملزم عرفان نے لا کر دیں، نعش محلول بن گئی جسے گھر کے گٹر میں ڈال دیا گیابعد میں ملزمان نے ڈرم تیزاب، کینی تیزاب، کپڑے، تکیہ،تولیہ اور دیگر سامان گجومتہ نالا میں پھینک دیا تھا۔
فرد جرم عائد

مزید :

صفحہ آخر -