مردان،واپڈا ملازمین کا  مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

مردان،واپڈا ملازمین کا  مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

  

مردان(بیورورپورٹ)واپڈا کے سینکڑوں ملازمین نے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کی قیادت آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین زونل چیئرمین امان اللہ،زونل سیکرٹری محبوب شاہ اور ڈویژن ون کے چیئرمین محمد زبیر موسیٰ خیل نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بالا قائدین نے کہاکہ پیسکومیں سٹاف کی شدید کمی کے باعث حادثات میں روزبروز اضافہ ہوتاجارہا ہے ایک ملازم سے پانچ بندوں کا کام لیاجارہا ہے،محکمے میں مختلف کیڈر کے چودہ ہزار آسامیاں خالی پڑی ہیں انکو جلدازجلد پُر کیاجائے اُنہوں نے واپڈا کے مختلف کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ کنٹرول کمپنیوں کے پاس ہے جس سے ملک کی معیشت چل رہی ہے مقررین نے سالانہ پنشن اور سالانہ ایکریمنٹ میں لانے والے نئے قوانین کومسترد کرتے ہوئے اسے سرکاری ملازمین کی معاشی قتل عام قراردیا اورکہاکہ اس سے ملازمین کی 60سالہ محنت ضائع ہوگی مقررین نے حکومت وقت سے مہنگائی کے تناسب سے اضافے اور ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کرنے کابھی مطالبہ کردیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -