یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کے بچہ کی حوالگی کیس کا فیصلہ محفوظ

یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کے بچہ کی حوالگی کیس کا فیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااورسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول گیلانی کے بچہ حوالگی کیس میں نواسے نے عدالت میں ماں فضا بتول کیساتھ تھ رہنے کا بیان دے دیا،عدالت نے فضا بتول کے بیٹے کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے،گزشتہ روز کیس میں سماعت شروع ہوئی توعدالت میں فضا بتول گیلانی کا بیٹا اپنے ماموں علی موسیٰ گیلانی کے ہمراہ پیش ہوا،عدالت میں بچے اسفریارعلی نے بیان دیا کہ اس کی 18 سال ہوچکی ہے اوراپنی ماں کے ساتھ رہنا چاہتا ہے،مجھے ماں کیساتھ  رہنے کا حکم دیا جائے اور مجھے کوئی ہراساں نہ کرے،یادرہے کہ فضا بتول کے بیٹے کی گارڈین کورٹ میں باپ خرم خان سے ملاقات کا کیس زیرسماعت ہے،فضا بتول اور خرم خان کی علیحدگی 2008 ء میں ہوئی تھی۔

فضہ بتول کیس

مزید :

صفحہ آخر -