چارسدہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی، 152اشتہاریوں سمیت 40مشتبہ گرفتار 

چارسدہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی، 152اشتہاریوں سمیت 40مشتبہ ...

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)چارسدہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی۔152 اشتہاریوں سمیت 40 مشتبہ افراد کو گرفتار۔  ایک دستی بم،7مارٹر شیل،7آرٹلری شیل،21سیفٹی فیوز،19ایس ایم جی،15رائفل،10شارٹ گن،  18 بندوق،286پستول،ایک کالاکوف،ایک M-16اور پانچ ہزار کارتوس برآمد۔گرفتار ملزمان قتل و اقدام قتل،ڈکیتی،راہزنی،چوری،منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے جاری کردہ احکامات اور نیشنل ایکشن پلان تحت ضلع بھر میں سماج دشمن اور ملک دشمن عناصر کے خلاف گزشتہ ایک مہینے کے دوران چارسدہ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سنیپ چیکنگ کے دوران 152 اشتہاری مجرموں سمیت40مشتبہ افراد کو گرفتا رکرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی مکمل کر لی۔ اپریشن کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک دستی بم،7مارٹر شیل،7آرٹلری شیل،21سیفٹی فیوز،19ایس ایم جی،15رائفل،10شارٹ گن، 286پستول،18بندوقیں،ایک کالاکوف،ایک M-16اور پانچ ہزار کارتوس بھی برآمد کیے گئے۔ اپریشن کے دوران نوجوان نسل اور معاشرے کی بنیادیں کھوکھلا کرنے والے منشیات فروشوں اور ڈرگ سمگلروں کے خلاف کاروائی کے دوران 65کلوگرام چرس،تین کلوگرام ہیروئن اور تین کلوگرام آئس سمیت 20بوتل شراب بھی برآمد کیے گئے۔ دوسری طرف ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز شہنشاہ گوہر خان کے نگرنی میں انچارج ٹریفک جہانگیر خان نے کم عمرڈرائیوروں اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سواروں سمیت  ٹریفک خلاف ورزیوں کی پاداش میں 16554مختلف گاڑیوں کو چالان کیا گیااور ان سے55لاکھ 34ہزار روپے جرمانہ وصول کرتے ہوئے سرکاری خزانہ میں جمع کیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -