پیپلز پارٹی کا آئی لینڈز صدارتی آرڈیننس معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا فیصلہ 

      پیپلز پارٹی کا آئی لینڈز صدارتی آرڈیننس معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث ...

  

  اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کا آئی لینڈز صدارتی آرڈیننس کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا فیصلہ، 8 ارکان قومی اسمبلی کے دستخط سے قومی اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی، متن میں کہا گیاہے کہ پیپلز پارٹی غیر قانونی صدارتی آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے آئی لینڈز اتھارٹی صدارتی آرڈیننس کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیاہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے آرڈیننس کیخلاف قرار داد قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔ صدارتی آرڈیننس کیخلاف قرار داد میں پیپلز پارٹی کے8 ارکان قومی اسمبلی کے دستخط سے جمع کرائی گئی ہے۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جزائر سے متعلق صدارتی آرڈ یننس کو مسترد کرتے ہیں اور اس حوالے سے معاملات کو ایوان میں زیربحث لانے کی استدعا کی جاتی ہے۔ وفاقی حکومت اس حوالے سے ایوان کو اگاہ کرے کہ صوبائی معاملات میں کسی طرح سے وفاق مداخلت کر سکتاہے اور بغیر مشاورت کے کس طرح آرڈیننس جاری کیا گیا ہے۔

پی پی پی فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -