مردان، کورونا کیساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات جاری

مردان، کورونا کیساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات جاری

  

مردان (بیورورپورٹ)کینٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر مردان طیبہ نصیر سندھو نے کہا ہے کہ مردان کینٹ بورڈ کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے بھرپور اقدامات کررہاہے تمام کینٹ میں ڈینگی سے بچاؤ سپرے کروایا جا رہا ہے۔یہاں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہ جو نالیاں اور سڑکیں  پچھلے سال تعمیر ومرمت سے رہ ہ گئی تھیں ان کو اسی ماہ مکمل کیا جا رہا ہے۔کینٹ کی ایگزیکٹو آفیسر نے سٹیشن کمانڈر / پریزیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ مردان بریگیڈئر شاہد یونس کا خصوصی شکریا ادا کیا کہ ان کی سرپرستی میں کینٹونمنٹ بورڈ مردان میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ کینٹ بورڈ کی ایگزیکٹو آفیسر طیبہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کینٹ کی صفائی وستھرائی میں عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اورکوڑا کرکٹ ادر ادھر پھینکنے کی بجائے کوڑا دانوں میں ڈالیں۔نصیر سندھو نے عوام پر زور دیا کہ اپنے ذمہ واجب الادا بقایا جات فوری طور پر جمع کرادیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -