ای کامرس کے فرغ کیلئے عالمی بینک اہم کردار ادا کر سکتا ہے: عبد الرزاق داؤد

  ای کامرس کے فرغ کیلئے عالمی بینک اہم کردار ادا کر سکتا ہے: عبد الرزاق داؤد

  

 اسلام آباد(آئی این پی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ برآمدات کو بڑھانا، میک ان پاکستان کو فروغ دینا، ٹیرف کی درستگی اور جغرافیہ و مصنوعات کی تنوع ہماری ترجیحات ہیں،عالمی بینک کی امداد بامقصد ہونی چاہیے، جس سے اداروں میں بہتری لائی جا سکے، پاکستان میں ای کامرس کے فروغ کیلئے عالمی بینک ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے عالمی بینک کے حال ہی میں پاکستان میں تعینات کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات کی اورملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ ماضی میں عالمی بینک کا تعاون پاکستان کیلئے سود مند رہا ہوا ہے۔ اب بھی پاکستان میں ایسے چیلنجز ہے جہاں عالمی بینک اک کا تعاون اور تجربہ ہمارے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

عبدالرزاق 

مزید :

صفحہ آخر -