عثمان بزدار کا قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کے قومی دن کے موقع پر پیغام

  عثمان بزدار کا قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کے قومی دن کے موقع پر پیغام

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ8 اکتوبر 2005 کو آنے والا زلزلہ پاکستان کی تاریخ کا تباہ کن زلزلہ تھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 15 سال بعد بھی اس بدترین زلزلے کی تباہی کو لوگ نہیں بھول سکے۔ زلزلے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ آج بھی مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم نے زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد اور دلجوئی کی اور ثابت کیا کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں ہم ایک ہیں۔زلزلے اور سیلاب جیسی قدرتی آفات ہمیں اپنے اطوار پر غور و فکر پر مائل کرتی ہیں۔ قوم نے زلزلے سے متاثرہ بھائیوں کی کھلے دل سے مدد کرکے ایثار و قربانی کی مثال قائم کی۔

 پیغام

مزید :

صفحہ آخر -