اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے  زائد اثاثوں کے ریفرنس پر  سماعت 4نومبر تک ملتوی 

    اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے  زائد اثاثوں کے ریفرنس پر  سماعت 4نومبر تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف  آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت 4نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ بدھ کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریفرنس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا، ہائیکورٹ سے ریکارڈ واپس آنے پر ہی ریفرنس پر مزید کارروائی ہو گی،تبسم اسحاق ڈار کی گھر نیلامی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ بعدازاں نیب ریفرنس کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی۔
  اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ آخر -