مفاد پرست عناصر فوج اور عوام کو لڑاناچاہتے ہیں، محمد قاسم

مفاد پرست عناصر فوج اور عوام کو لڑاناچاہتے ہیں، محمد قاسم

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر )   جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے کہاہے کہ چند مفاد پرست عناصر پاک فوج اور عوام کو آپس میں لڑانے کی بھر پور کوششیں کررہے ہیں۔1971میں عوام اور فوج کی لڑائی کی وجہ سے مشرقی پاکستان جدا ہوا ہے اور اب کشمیر کو جدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل چمتار،خدائے نور کلے،گوجر گڑھی،رورل مردان میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دیگر مقررین میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر قاری اکرام الحق،سینئر نائب صدر سجاد الحجابی،ضلعی ناظم عمومی مولانا امانت شاہ حقانی،مولانا قیصر الدین،مولانا فضل علیم اورمولانا ضیاء الرحمان فاروقی شامل تھے۔مقررین نے کہاکہ پاکستان عالم اسلام کی عظیم چھاونی ہے اور جمعیت علماء اسلام اس ملک کی محافظ جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ چند عناصر ختم نبوت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور نوجوان نسل کو اس کی حفاظت کے لئے آگے آنا چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ پندرہ اکتوبر کو ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔کانفرنس سے قائد جمعیت کے فرزند مفتی اسعدمحمود خصوصی خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ہماری جانیں ہمہ وقت حاضر ہے۔مقررین نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔چینی اور آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن روز بروز بڑھ رہی ہے لیکن نیب اور انٹی کرپشن نے بھی خاموشی اختیار کر لی ہے۔مردان میں خود مختار اداروں میں غیر قانونی بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن میرٹ کی خلاف ورزی پر اگر کوئی آواز اٹھائیں تو انہیں بھی خاموش کیا جاتا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -