پشاور، آل پاکستان یونین کا نجکاری اور سیاسی مداخلت کیخلاف مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرنک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی،بیروز گاری،واپڈا کی مجوزہ نجکاری اور پسکو میں سیاسی مداخلت بھرتیوں میں غیر معمولی تاخیر اور جان لیوا حادثات کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال،سیکرٹری نو الامین حیدر زئی،محمد حسین یوسفزئی اور ددیگر عہددیداران نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ بے تحاشا مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے محنت کشوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے جبکہ انکے بچے دو قت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ حکمران اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا کے غیور محنت کش کسی قیمت پر واپڈا جیسے منافع بخش ادارے کی بندر بانٹ نہیں ہونے دینگے واپڈا کی نجکاری سے نہ صرف بے روزگاری میں اضافہ ہوگا بلکہ بجلی مزید مہنگی ہو جائیگی جس کے منفی اثرات غریب عوام اور ملکی معشیت پر مرتب ہونگے انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ پیسکو میں بلا تاخیر خالی اسامیوں پر بھرتی کر کے فیلڈڈ سٹاف کو حادثات بجلی سے تحفظ فراہم کیا جائے اور مطالبہ کیا ہے کہ پیسکو میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کر کے واپڈا کی مجوزہ نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے اور مہنگائی کے تناسب سے سرکری و نیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 200فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائے اور غریب عوام کو خصوصی ریلیف دیا جائے بصورت دیگر ملک گیر احتجاج شروع کرینگے