پی آئی اے کا کینیڈا کیلئے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان

پی آئی اے کا کینیڈا کیلئے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان

  

کراچی(آئی ا ین پی) پی آئی اے نے پاکستان سے کینیڈا جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے پاکستان سے کینیڈا جانے والی اپنی  پروازوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پروازوں میں 15 فیصد کمی سے مسافروں کو سستی سفری سہولت میسر ہوگی۔

پی آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -