الیکشن کمیشن نے میئر اسلام آباد انصر عزیز کے استعفے پر اعتراض لگا دیا

الیکشن کمیشن نے میئر اسلام آباد انصر عزیز کے استعفے پر اعتراض لگا دیا

  

 اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی ادارے کے معاملات واختیارات میں بے جامداخلت کو بنیاد بناکر میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز نے احتجاجا اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے استعفے پر اعتراض لگا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مئیر اسلام آباد نے آئی سی ٹی ایکٹ کے برخلاف استعفیٰ بھجوایا۔ میئر اسلام آباد نے استعفے کے لئے متعلقہ طریقہ کار نہیں اپنایا۔ میئر اسلام آباد نے استعفیٰ براہ راست الیکشن کمیشن کو ارسال کیا، جبکہ قانون کے مطابق مئیر اسلام آباد کو چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ کو استعفیٰ بھجوانا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میئر اسلام آباد شیخ انصر چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ کو استعفیٰ ارسال کریں اور وزارت داخلہ نوٹی فیکشن الیکشن کمیشن کو ارسال کرے گا۔

اعتراض

مزید :

صفحہ آخر -