حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہوچکی،دانیال بلور

حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہوچکی،دانیال بلور

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ورکن صوبائی اسمبلی ثمر بلورکی کوششوں سے پشاور کے گنجان آباد علاقہ ولی آباد میں مکینوں کی سہولت کیلئے 200کے وی ٹرانسفار مر نصب کرلیا گیا۔جس کا افتتاح انکے صاحبزادے اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء دانیال بلور نے گزشتہ روزکیا،اس موقع پر نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کے امید وار برائے سینئرنائب صدرزبیرخان،اختیار خان،فقیر لالہ سمیت علاقے کے عمائدین نے کثیر تعدادمیں شریک تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دانیال بلور نے بتایاکہ پی ٹی آئی حکومت عوا م کوسہولیات دینے میں مکمل طور پرناکا م رہی ہے وہ حکمران نہ خود کام کرسکتے ہیں اور نہ دوسروں کو چھوڑ دیتے ہیں،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے سابق حکومتوں کے پرانے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگاکر افتتاح کررہے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے لوگ عوامی نیشنل پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے شمولیت اختیار کرنے لگے ہیں۔دانیال نے کہاکہ اے این پی غریب عوام کی پارٹی ہے جو غریبوں کے حقوق کا خیال رکھتی ہیں،پارٹی کے تمام لیڈر عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں تاہم ثمر ہارون بلور وہ خاتون سیاستدان ہیں جو دن رات علاقے کے لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں،اس قلیل مدت میں انہوں نے جس قدر عوامی خدمت کی وہ قابل فخر ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -