نواز شریف بھگوڑے اور سیاست میں بے معنی شخص ہیں: اعظم خان سواتی 

  نواز شریف بھگوڑے اور سیاست میں بے معنی شخص ہیں: اعظم خان سواتی 

  

کوئٹہ (آئی این پی) وفاقی وزیر منشیات اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک کے بھگوڑے اور سیاست میں بے معنی شخص ہیں،جو اب پاکستان دشمن کیلئے الطاف حسین کی طرح پاکستان کے خلاف زبان بول رہے ہیں۔ وفاقی وزیر انسداد و منشیات اعظم خان سواتی نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیساتھ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات س محفوظ رکھنا ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اہم چیلنج ہے، افغانستان میں منشیات کی پیداوار کیوجہ سے ہمیں مسائل ہیں، منشیات کے گھناؤنے دھندے میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی عادت ڈالنے والے ہمارے دشمن ہیں جبکہ تحریک انصاف حکومت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، نواز شریف ملک کا بھگوڑا ہے، عدالتوں کو دغا دیا ہے، نواز شریف عوام کے دلوں سے نکل چکا ہے، سیاست میں بے معنی ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں میں اصلاحات کے ایجنڈا پر کام کر رہی ہے جبکہ 2018 کے الیکشن میں شکست خوردہ عناصر اپنی بقاء کیلئے ملکی مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک مخالف اور منفی سیاست کر رہے ہیں۔

اعظم خان سواتی

مزید :

صفحہ آخر -