کوئی بھی طاقت طالبان کو  نہیں مٹا سکتی،اشرف غنی 

       کوئی بھی طاقت طالبان کو  نہیں مٹا سکتی،اشرف غنی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ(این این آئی) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری بین الافغان مذاکرات تعطل کا شکار ہوجانے کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان سے جرات کا مظاہرہ اور قومی جنگ بندی کا اعلان کرنے کی اپیل کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر کے دو روزہ دورے کے اختتام پر صدر اشرف غنی نے دوحہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دیرینہ تنازع کوبندوق کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل ہونا ہے۔ اس موقع پر متعدد سفارت کار، ماہرین تعلیم اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ افغان صدر نے مزید کہا کوئی بھی طاقت آپ(طالبان)کو مٹا نہیں سکتی۔قبل ازیں صدر اشرف غنی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی۔ قطر کے امیر نے دوحہ امن مساعی کو نتیجہ خیز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اشرف غنی 

مزید :

صفحہ آخر -