حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کے اتحادسے خوف نہیں،مسرت جمشید

   حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کے اتحادسے خوف نہیں،مسرت جمشید

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)  چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کیلئے ایک دوسرے کے در کی غلام ہیں، اپوزیشن کی آنیاں جانیاں حکومت کو مرعوب نہیں کر سکتیں، پی ڈی ایم ڈاکوؤں اور لٹیروں کی ایسوسی ایشن ہے جس میں سربراہ کیلئے بھی روٹیشن پالیسی رکھی گئی ہے۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد میں شامل جماعتیں ایک دوسرے پراعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں کیونکہ تمام جماعتوں کے مفادات کی اپنی اپنی ”فریکونسی“ہے،سارا ڈرامہ صرف سینیٹ کے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلئے رچایا جارہا ہے لیکن یہ بری طرح فلاپ ہوگا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مریم نواز مسلم لیگ (ن)کو یر غمال بنانے کیلئے کوشاں ہیں، محمد زبیر کو ترجمان مقرر کرنا اسی جانب پیشرفت ہے۔آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن)واضح طور پر دھڑوں میں تقسیم ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور مجوزہ تحریک کی منصوبہ بندی سے ہرگز کوئی خوف نہیں ہے۔

مسرت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -