پبی، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، 21افراد غیر قانونی مائنزکرنے پر گرفتار 

پبی، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، 21افراد غیر قانونی مائنزکرنے پر گرفتار 

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں پولیس کے ہمراہ غیر قانونی مائننگ / معدنیات چوروں کے خلاف رات بھر ضلع نوشہرہ میں آپریشن جاری مجموعی طور پر 21 افراد کو غیر قانونی مائننگز کرنے پر گرفتارڈپٹی کمشنر میر رضاء اوزگن کی خصوصی ہدایات پر ضلع نوشہرہ میں رات بھر آپریشن اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فرقان اشرف اور اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ عبدالصمد نظامانی کی نگرانی میں پولیس کے ہمراہ تحصیل جہانگیرہ کے علاقے مصری بانڈہ, اکوڑہ خٹک سائڈس اور تحصیل نوشہرہ میں خویشگی سائڈ کے علاقوں میں غیر قانونی مائننگ / معدنیات چوروں کے خلاف بڑا آپریشن ہواآپریشن کے دوران متعدد افراد کو موقع پر غیر قانونی مائننگ /معدنیات چوری کرنے میں ملوث پائے گئے جن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجرمان کو موقع پر ہی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ اور انکے ساتھ موجود ٹرک, ٹریکٹر ٹرالی وغیرہ کو بھی ضبط کر لیا گیاجن کے خلاف مائننگ کے قوانین کے تحت مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -