حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آج آخری دن
لاہور (آن لائن) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 977 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج بروز جمعرات آخری دی ہے جبکہ عرس کی تین روزہ تقریبات آج رات گئے خصوصی دعا کے ساتھ ختم ہو جائیں گی۔ تقریبات کے دوسرے روز بھی دربار حضرت داتا گنج بخش پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ اندرون ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں زائرین نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ عرس کے دوسرے روز شہر بھر سے زائرین ٹولیوں کی شکل میں ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالتے ہوئے پیدل مزار داتا دربار پہنچتے رہے اور چادریں چڑھاتے رہے جبکہ اس موقع پر دودھ کی مرکزی سبیل سے زائرین میں دودھ کی تقسیم کا سلسلہ چوبیس گھنٹے جاری رہا اور عقیدت مند مزار پر آکر نظر و نیاز کرتے رہے عرس کے موقع پر لگائے گئے مختلف اشیاء کے سٹالز پر زائرین میں بھرپور خریداری بھی کی۔
داتا گنج بخش