اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہر ممکن کمی لا نا ہماری اولین ترجیح ہے،ریاض محسود

Oct 08, 2020

 
پشاور(سٹاف رپورٹر) اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں کمی کر کے مہنگائی اور مصنوعی گران فروشی روکنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے خصوصی  اقدامات کے تحت کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود، بدھ کے روز علی الصبح ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ کے ہمراہ سلہڈ میں واقع سبزی و فروٹ منڈی جا پہنچے جہاں انہوں نے سبزی اور فروٹ کے ڈیلی پرچون نرخ متعین کرنے کے عمل کا تفصیلی اور باریک بینی سے جائزہ لیا اور اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے 16 سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں پانچ روپے سے 30 روپے تک کی کمی کروا دی۔کمشنر ہزارہ نے بعد ازاں اپنے دفتر میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس اور فوڈ کنٹرولرز کے اجلاس کی صدارت بھی کی اور انہیں روزانہ صبح سویرے منڈی میں جا کر اپنی نگرانی میں قیمتیں مقرر کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان قیمتوں پر بازاروں میں سختی سے عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہر ممکن کمی لا نا ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے سبزی فروٹ سمیت اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں کو متوازن رکھنے کے لیے مقررہ ریٹ لسٹ پر سختی سے عملدرآمد ہماری ذمہ داری ہے۔ کمشنر ہزارہ نے اس سلسلہ میں تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ منڈیوں میں ناجائز منافع خوری اور بازاروں میں گراں فروشی کو روکنے کے لیے تمام متعلقہ مجسٹریٹس اور دیگر اداروں کو مزید متحرک کریں اور نا جائز منافع خوری کے مرتکب کسی بھی تاجر یا پرچون فروش سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔کمشنر ہزارہ نے سبزی منڈی میں  اپنے سامنے ریٹ فکسیشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آباد، ٹی ایم او ایبٹ آباد، انسپکٹر فوڈ اور تاجروں کے نمائندوں کی موجودگی میں جن سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں گزشتہ روز کے مقابلے میں کمی کی ان کی تفصیلات کے مطابق:۔

مزیدخبریں