مخالفین سے نقصان کا اندیشہ، تحفظ دیا جائے،بدر رشید کا پولیس سے رابطہ

  مخالفین سے نقصان کا اندیشہ، تحفظ دیا جائے،بدر رشید کا پولیس سے رابطہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سابق وزیر اعظم نواز اور لیگی قیادت کیخلاف مقدمہ کے اندراج کا معاملہ، ن لیگی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کروانے والا بدر رشید پولیس کیساتھ رابطہ میں آگیا۔ مدعی مقدمہ بدر رشید نے پولیس سے تحفظ مانگ لیا۔ بدر رشید کا کہناتھا مقدمہ کے اندراج کے بعد مخالفین اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ پولیس نے مدعی مقدمہ کو نقل و حمل محدود کرنے کا مشو رہ دیدیا۔ پولیس ذرائع کی اطلاعات کے مطابق بدر رشیدکو کسی بھی جگہ جانے سے قبل پولیس کو آگاہ کرنے کا کہا گیا۔

بد ررشید

مزید :

صفحہ آخر -