جندول،شرپسند عناصر نے جیز ٹاور کو بارودی مواد سے اڑا دیا

جندول،شرپسند عناصر نے جیز ٹاور کو بارودی مواد سے اڑا دیا

  

جندول (نمائندہ پاکستان)جندول تھانہ لعل قلعہ کے حدود پہاڑی سلسلہ نماز کوٹ میں نامعلوم شدت پسندوں نے جیز ٹاور کو بارودی مواد نصب کرکے اڑا دیا جس کی وجہ سے ٹاور مکمل تباہ ہوا البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹاور چوکیدار بادشاہ رسول ولد فاتح رسول خان ساکن نماز کوٹ کے مطابق وہ رات کو گھر میں سو رہا تھا کہ اچانک بڑے دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد جب وہ گھر سے باہر نکلا تو موبی لنک جیز کے ٹاور کو نامعلوم افراد نے بارود نصب کرکے اڑا دیا تھا اور ٹاور مکمل طور پر زمین بوس ہوکر تباہ ہوگیا تھا۔دھماکے کی آواز سننے کے بعد تھانہ لعل قلعہ پولیس، بم ڈسپوزابل سکواڈ اور کاونٹر ڈیررایزم ڈپارٹمنٹ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئیں اور علاقہ کو گھیرے میں لینے کے بعد تفصیلی معائنہ کیااور بعد ازاں ٹاور چوکیدار کے مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔یاد رہیں کہ گذشتہ ماہ کے دوران سب ڈویژن میدان میں یکے بعد دیگرے دہشت گردی کے لگ بھگ چار وارداتیں ہوئی جس کی وجہ سے حالات انتہائی خراب ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -