ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کورونا لیبارٹری کی بندش پر اظہار برہمی

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کورونا لیبارٹری کی بندش پر اظہار برہمی

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع بنوں نے کورونا لیبارٹری کی بندش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت وقت سے کھولنے کا مطالبہ کیا ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع بنوں کا ہنگامی اجلاس کے جی این ہسپتال میں منعقد ہوا جس کی سربراہی ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر حکیم زادہ اور ڈاکٹر نوید خٹک نے کی اجلاس میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی رپورٹس پرتفصیلی بات چیت کی اُنہوں نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تین ہفتے ہوگئے ہیں کہ خلیفہ گل نواز ہسپتال میں کورونا لیبارٹری بند ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت تکلیف کا سامنا ہے جنوبی اضلاع کی واحد کورونا لیبارٹری ہے جوکہ بند کردی گئی ہے یہ غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے حکومت کی جانب سے وی ٹی ایم کی فراہمی بہت محدود کر دی گئی ہے حالانکہ یہ ا چھی بات نہیں ہے اُنہوں نے کہاکہ لیبارٹری بند ہونے سے کورونا ٹیسٹ پشاور بھیجا جاتا ہے اوررزلٹ آنے میں ہفتہ لگ جاتا ہے یہ کورونا کی روک تھام کیلئے اچھا اقدام نہیں ہے اُنہوں نے وزیرصحت, سیکرٹری صحت,کمشنر بنوں ڈویژن, ڈپٹی کمشنر بنوں اور ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر بنوں سے نوٹس لینے اور لیبارٹری کھولنے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -