پاک افغان سرحد پر تجارتی پیشرفت پرادارے ملکر کام کر رہے ہیں: اسد قیصر

  پاک افغان سرحد پر تجارتی پیشرفت پرادارے ملکر کام کر رہے ہیں: اسد قیصر

  

 اسلام آباد (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر تجارتی پیش رفت کو تیز تر بنانے کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں  جبکہ دونوں ممالک کے درمیا ن دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری لانے کیلئے مشترکہ پروجیکٹس پرکام جاری ہے۔ بد ھ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پاک افغان دوستی گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دو طرفہ تجارت میں اضافے اورحائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ افغان سرحد پر یومیہ 2ہزار کنٹینرز کی آمد و رفت کے ہدف کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ کنٹینرز کے کلئیرنس عمل کو ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے، غلام خان، انگور اڈا اور کراچی پر ایف آئی اے سٹاف کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں قونصل ہال کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اسد قیصر 

مزید :

صفحہ آخر -