وفاقی حکومت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شفافیت کیلئے کوشاں ہے: علی امین گنڈا پور 

    وفاقی حکومت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شفافیت کیلئے کوشاں ہے: علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی)  وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے 08 اکتوبر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 08 اکتوبر 2005 کے المناک اور دل دہلا دینے والے زلزلے کے زخم ابھی بھی آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام میں زندہ ہیں، انہوں نے کہا کہ 15 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اس المناک حادثے سے متاثر عوام کے دلوں میں اپنے ان پیاروں کی یادیں زندہ ہیں جو اس سانحے کے نتیجے میں اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے اس زلزلے میں اپنی ایک پوری نسل کو کھو دیا، انہوں نے کہا کہ جہاں آج کا دن اپنے ان پیاروں کو یاد کرنے کا دن ہے وہاں ہر سال یہ دن اس عزم کے اظہار کا بھی دن ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلیاں سے نمردازما ہونے کیلئے اپنا ایک وژن رکھتے ہیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ اس تما م تر عمل میں تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن کا خاتمہ اور سو فیصد شفافیت بھی انتہائی لازمی ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کابھی حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں شفاف طرز حکومت کیلئے کوشاں ہے اور اپنے دور حکومت میں پاکستان تحریک انصاف بغیر کسی سمجھوتے کے مافیاز کے خاتمے کیساتھ ساتھ مختلف اداروں کی تنظیم نو کے ذریعے ایک شفاف طرز حکومت کو ہر حال میں یقینی بنائے گی۔
علی امین گنڈا پور

مزید :

صفحہ آخر -