خورشید شاہ کی درخواست ضمانت  پر سماعت بغیر کارروائی کے  غیر معینہ مدت تک ملتوی

خورشید شاہ کی درخواست ضمانت  پر سماعت بغیر کارروائی کے  غیر معینہ مدت تک ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ بدھ کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ اس کیس میں ایک وکیل کی جانب سے التواء کی درخواست ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ عدالت آئندہ سماعت کی کوئی بھی تاریخ رکھ دے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور انکے صاحبزادے نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،سید خورشید شاہ کے داماد،اہلیہ و دیگر کو ضمانت دینے کے فیصلے کیخلاف نیب نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -