پنجاب میں سمگلنگ، ملاوٹ شدہ پٹرول بیچنے والے 150پمپ سیل 

      پنجاب میں سمگلنگ، ملاوٹ شدہ پٹرول بیچنے والے 150پمپ سیل 

  

 لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈیڑھ سو سے زائد پٹرول پمپس سیل کردئیے، 495غیر قانونی پٹرول پمپس میں سے اکثریت کے پاس حفاظتی انتظامات اور سامان ہی مکمل نہیں، زیادہ تر اسمگل شدہ اور ڈیزل میں مٹی کا تیل ملا کر فروخت کرتے پائے گئے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے اندھیر نگری چوپٹ راج کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی پٹرول پمپس کا گورکھ دھندہ بے نقاب کردیا جبکہ کئی بااثر شخصیات کے نام سامنے آگئے۔ زیادہ تر پیٹرول پمپس اسکولوں، کالجوں اور ہسپتالوں کے قریب ہونے سے لاکھوں انسانی زندگیاں دا پر لگ گئیں۔ اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر سے 495غیر قانونی پٹرول پمپس کا سراغ لگا لیا ہے۔ 202پٹرول پمپس کی چیکنگ مکمل کی اور 154سیل کردئیے، باقیوں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ ان پٹرول پمپس کا نہ تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ کوئی معاہدہ ہے اور نہ ہی فارم Kان کے پاس موجود ہے۔ بیشتر فیول اسٹیشنز پر ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے حفاظتی انتظامات نہیں ہیں۔ یہ پٹرول پمپس اسمگلنگ کا پٹرول بیچ کر حکومت کو سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان پٹرول پمپس پر کیروسین کے ساتھ ڈیزل مکس کر کے بیچا جارہا تھا۔

پٹرول پمپ

مزید :

صفحہ آخر -