206ریفرنسز دائر، بدعنوان عناصر سے 363ارب روپے برآمد کیے 

  206ریفرنسز دائر، بدعنوان عناصر سے 363ارب روپے برآمد کیے 

  

 اسلام آباد(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے سال 2019کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرزمیں اجلاس ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق نیب کو سال 2019میں مجموعی طور پر 51ہزار 591شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 46ہزار 123 شکایات کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا۔نیب نے سال 2019میں ایک ہزار 464 شکایات پر جانچ پڑتال کی منظوری دی جن میں سے ایک ہزار 362شکایات کی جانچ پڑتال کو قانون کے مطابق مکمل کیا گیا۔نیب نے سال 2019میں 574انکوائریوں کی منظوری دی جبکہ 658انکوائریوں کو مکمل کیا گیا۔ اسی طرح نیب نے سال 2019میں 221انویسٹی گیشنزکی منظوری دی جن میں سے 217انوسٹی گیشنز پر قانون کے مطابق کارروائی مکمل کی گئی۔نیب نے سال 2019میں 206ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں دائر کیے اور بدعنوان عناصرسے 363ارب روپے برآمد کیے۔ احتساب عدالتوں میں نیب کے ایک ہزار 230بدعنوانی کے ریفرنس زیرسماعت ہیں جن کی کل مالیت تقریبا 943ارب روپے ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نیب نے 179میگا کرپشن مقدمات میں سے 57ریفرنسز کو قانون کے مطابق نمٹا دیا۔ اس وقت 179میگا کرپشن مقدمات میں سے 10انکوائریوں اور 15انویسٹی گیشنزتکمیل کے مراحل میں ہیں۔اس کے علاوہ جن مقدمات میں عدالتوں نے حکم امتناہی جاری کر رکھا ہے ان کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں احتساب عدالتوں میں دائر کی جائیں گی۔

نیب کارکردگی 

مزید :

صفحہ آخر -