چارسدہ،پراسرار طور پر غائب ہونے والی بچی کی نعش برآمد

چارسدہ،پراسرار طور پر غائب ہونے والی بچی کی نعش برآمد

  

 چارسدہ (بیورورپورٹ) تھانہ پڑانگ کے حدود شیخ کلے قلعہ سے دو روز قبل پر اسرا ر طور پر غائب ہونے والی بچی کی نعش نالے سے برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ کے حدود شیخ کلے قلعہ سے ڈھا ئی سالہ بچی زینب ولد اختر دوروز پہلے پراسرار طور غائب ہوئی تھی اور اس حوالے سے بچی کی والد نے تھانہ پڑانگ میں باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج کی تھی۔ بدھ کے روز سہ پہر بچی کی قتل شدہ نعش پشاور کے علاقہ شیخ کلے میں کھیتوں کے قریب ایک نالے سے برآمد کی گئی۔نعش کی پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی کے لیے ڈی ایچ کیوہسپتال چارسدہ کی ڈاکٹروں اور پولیس افسران کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -