بٹ خیلہ گاؤں طوطہ کان کا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ گاؤں طوطہ کان کا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع مالاکنڈکے گاؤں طوطہ کان کے نوجوان فیصل عثمان ولدمحمدعثمان سابق ایس ای محکمہ واپڈاموٹرسائیکل کے حادثے میں جان بحق ہوگئے متوفی کوطوطہ کان کے قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیامرحوم گورنمنٹ کنٹریکٹر محمدباسط خان کے سالے تھے۔نمازجنازے میں ہرطبقہ فکرکے لوگوں نے شرکت کی۔