مردان،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،2 اشتہاری،1 ملزم گرفتار

مردان،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،2 اشتہاری،1 ملزم گرفتار

  

مردن(بیورورپورٹ) مردان پولیس نے اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاریوں سمیت تین افرادکو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوڈاکٹر زاہد اللہ خان کا جرائم پیشہ عناصر اوراشتہاریوں مجرمان کیخلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے احکامات پر سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ او ز کی قیادت میں تھانہ کاٹلنگ اور تھانہ چورہ پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے کاٹلنگ پولیس نے قتل واقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان سید نواب سکنہ شکرئے بابا اور محب اللہ سکنہ چمتار مردان کو دوکلاشنکوف سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا جبکہ تھا نہ چورہ پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ضیاء الرحمن سکنہ بخشالی کو ایک عدد کلاشنکوف سمیت گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -