سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی، انڈیکس مزید722.48پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 20پیسے، سونا 300روپے تولہ سستا

    سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی، انڈیکس مزید722.48پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں بدھ کو زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس 722.48 پوائنٹس کے اضافے سے 39849.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 80.23 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت1کھرب 21 ارب 29 کروڑ  11 لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت6.38فی صد زائد رہی۔ گزشتہ روزسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث ٹریڈٖنگ کاآغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی39200،39300،39400،39500،39600،39700،39800اور39900پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں یکے بعد دیگرے بحال ہوگئیں بعد ازاں 39900کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 722.48پوائنٹس کے اضافے سے39849.96پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای 30انڈیکس 258.41پوائنٹس کے اضافے سے16853.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس722.48پوائنٹس کے اضافے سے471.06پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر425کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے341کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ70میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73کھرب48ارب22کروڑ80لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب69ارب51کروڑ91لاکھ روپے ہو گیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل 64.33روپے کے اضافے سے 989.33روپے اورپاک ٹوبیکو64روپے کے اضافے سے 1689روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز184.33روپے اوررفحان میظ 150روپے کی کمی سے باالترتیب 1488.33روپے اور8150روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔بدھ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 20پیسے کی کمی سے164.10روپے اور اوپن مارکیٹ میں 25پیسے کی کمی سے164.15روپے ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے164.10روپے سے گھٹ کر163.90روپے اور قیمت فروخت164.30روپے سے گھٹ کر164.10روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کی کمی164.10روپے سے گھٹ کر163.85روپے اور قیمت فروخت164.40روپے سے گھٹ کر164.15روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید191.50روپے اور قیمت فروخت193.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ1.50روپے کی کمی سے 211.50روپے سے گھٹ کر210روپے اور قیمت فروخت213.50روپے سے گھٹ کر210روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کی کمی سے ایک لاکھ13ہزار روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس کی قیمت 29ڈالرکی کمی سے 1884ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے1لاکھ13ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت 256روپے کی کمی سے 96ہزار880روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 1200روپے مستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -