”روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ“کی توسیع،سیکرٹری مذہبی امور کی زیر صدارت اجلاس

    ”روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ“کی توسیع،سیکرٹری مذہبی امور کی زیر صدارت اجلاس

  

اسلام آباد(ڈویلپمنٹ سیل) حج 2021کے موقع پر”روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ“کی توسیع کیلئے سیکرٹری مذہبی امور کی زیر صدارت مختلف وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کے نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی احکامات کی بدولت اسلام آباد سمیت کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے عازمینِ حج کی باسہولت سعودی عرب روانگی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کے سیکرٹری سردار اعجاز خان جعفر کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں وزارتِ داخلہ، وزارتِ خارجہ، وزارتِ قومی صحت، ایوی ایشن ڈویژن، انسداد منشیات، ایمیگریشن اور ایئرلائنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ

مزید :

صفحہ آخر -