شارعِ فیصل پر آئل ٹینکر الٹ گیا،جانی نقصان نہیں ہوا

        شارعِ فیصل پر آئل ٹینکر الٹ گیا،جانی نقصان نہیں ہوا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مصروف ترین شاہراہ شارعِ فیصل پر منی آئل ٹینکر الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹریفک پولیس کے مطابق شارعِ فیصل پر مہران ہوٹل کے سامنے تیز رفتار منی آئل ٹینکر الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹریفک پولیس کے عملے نے پہنچ کر مشینری کی مدد سے آئل ٹینکر کو ہٹاکر سڑک کے ایک سرے پر کر دیا، حادثے کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہیں پڑا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -