نابینہ افراد کومیڈیکل ٹیسٹ میں 50فیصد رعایت دینے کا اعلان

نابینہ افراد کومیڈیکل ٹیسٹ میں 50فیصد رعایت دینے کا اعلان

  

کراچی (پ ر) ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کلب انٹر نیشنل3271 اور سی ای او ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بینائی سے محروم افراد کو ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری میڈیکل ٹیسٹ پر50فیصد رعایت دے گا انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری ہے جس کی کراچی سمیت سندھ بھر میں 40سے زائد شاخیں ہیں جو عام مریضوں اور بیماریوں کی تشخیص کے لئے وقتاََ و قتاََ دیہی علاقوں اور صوبے کی مختلف جیلوں میں فری میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد بھی کرتی رہتی ہے جس سے اب تک لاکھوں بیمار افراد استفادہ حاصل کر چکے ہیں پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ عیسیٰ لیبارٹری اور روٹری انٹرنیشنل ملکر ملک کے دیہی علاقوں میں صحت بلکہ پینے کے صاف پانی کے لئے کنواں،ٹیوب ویل،بجلی کی ترسیل کے لئے سولر پلانٹ اور واٹر پلانٹ کے علاوہ دیگر انسانی خدمت کے کاموں میں مصروف ہے جبکہ آج ایسے افراد جن کا تعلق روٹری کلب آف کراچی ایونیو کے ذیلی کلب آر سی سی بینائی ایونیو کلب کی درخواست پر ان کے تمام ممبران کو ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری پر قسم کی میڈیکل ٹیسٹ پر پچاس فیصد رعایت دینے کا اعلان کرتی ہے انہوں نے کہاکہ بینائی کلب کے بینائی سے محروم اسٹوڈنٹس کو آن لائن پڑھانے والے ٹیچرز کی چھ ماہ کی تنخواہیں اور ٹرینگ کورس کے اخراجات بھی ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری ادا کرے گی جن سے آر سی سی بنیائی کلب کے بینائی سے محروم افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی اورخدمت کے مشن کو آگے بڑھا یا جا سکے گا پر یس کانفر نس سے روٹری کلب آف کراچی ایونیو کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روٹری کلب کراچی ایونیو نے ڈسٹرکٹ گورنر3271 پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کی قیادت میں انتھک محنت کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -