ڈی جی رینجرز کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

   ڈی جی رینجرز کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل سید عمر احمد بخاری نے امروز اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی مقصود احمد نے انکا ستقبال کیا۔ ایس ایس یو کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی۔ڈی رینجرز نے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی کے ہمراہ ہ اسلحہ خانہ، فائرنگ رینج اورایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے ایس ایس یوکی موجودہ پیشہ وارانہ مہارت اورانتظامات کو مثالی قرار دیا۔ڈی آئی جی مقصود احمد نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں پہلی مرتبہ ایس ایس یو سندھ پولیس میں S.W.A.T ٹیم قائم کی گئی ہے جس میں کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں۔یہ ٹیم کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ کمانڈوز کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید اضافے کے لیے پاکستان آرمی مختلف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں تربیت فراہم کررہی ہے۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی نے مزید بتایا کہ مددگار 15سندھ پولیس کا اہم ذیلی ادارہ ہے جسکو ازسر نو بحال کیا جارہاہے اور جدید تقاضوں کے مطابق استوار کیا جارہا ہے۔ مددگار 15 کی افرادی قوت اور انتظامی تبدیلیوں کے بعد مددگار 15 جسکا کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ریسپانس ٹائم 30-40 تھا اب محدود ہو کر 07-10 ہو گیاہے۔  میجر جنرل سید عمر احمد بخاری نے ایس ایس یو کے انتظامی، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی امور میں اعلی پیشہ وارانہ معیار کو سراہا اور رینجرز اور ایس ایس یو اہلکاروں کے لئے مشترکہ مشقوں کے انعقاد کرنے کا اعلان کیا اور ایس ایس یو کمانڈوز کو رینجرز اینٹی ٹیررسٹ سینٹر میں انسداد دہشت گردی کو رس کرانے کی بھی پیش کش کی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہر کا امن رینجرز اور پولیس کی قربانیوں کا پیش خیمہ ہے۔ جلد ہی رینجرز اور ایس ایس یو کی لیڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے۔  ان اقدامات سے پولیس اور رینجرز کے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔ڈی جی رینجرز نے S.W.A.T ٹیم کی جانب سے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -