سیاسی تحریکیں مفادات کیلئے ہوتی ہیں،عبدالرحمن سلفی

سیاسی تحریکیں مفادات کیلئے ہوتی ہیں،عبدالرحمن سلفی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت غربااہحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستارریہ  الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہاہے کہ سیاسی تبدیلیاں وتحریکیں بالادست طبقات کے سیاسی مفادات کیلیے ہوتی ہیں  ان سیاسی جلسوں وتحریکوں سے عوام کے اصل مسائل حل ہونے کے بجاے مزید بڑھ جاتے ہیں ہر حکومت جھوٹے وعدے  کرکے آتی ہے اورعوام کے مسائل کومزید بڑھاتی ہے  یہی وجہ ہے کہ ہرحکومت میں مہنگاء،کرپشن،ناانصافی،لاقانونیت عوام کی مشکلات مزید بڑھ جاتی ہیں مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ مضبوط،بااختیار وایماندار حکومت ہو جوآئین  پاکستان کے مطابق اسلامی  عدل عدل وانصاف  وسماجی  مسائل کے حل کیلیے مخلص ہو وہ مرکزاہلحدیث بنس روڈ پر ناظمین،نائب ناظمین حلقہ جات کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے مولاناعبدالرحمن سلفی  نے کہا دینی مدارس کی رجسٹرشن ودیگرحکومتی اقدام پرتعاون کے لیے تیارہیں لیکن حکومت کواسکی آڑمیں کوء غیرملکی ایجینڈہ کی تکمیل کازریعہ نہیں بنناچائیے بلکہ رجسٹریشن ودیگر مسائل پر دینی مدارس کی تنظییمات وعلماکواعتماد میں لینا چاہیے انہوں نے کہا ہرادارہ ملکی آئین کے دائرہ اختیار میں کام کرے اومفادات سے بلاتر ہوکر آئین وقانون کو مدنظررکھے تاکہ سیاسی  انتتشار وبدامنی سے ملک محفوظ  رہے

مزید :

صفحہ آخر -