مردان،گھریلو تنازعہ پر فائرنگ،2 افراد جاں بحق

مردان،گھریلو تنازعہ پر فائرنگ،2 افراد جاں بحق

  

مردان (بیورورپورٹ) شہری علاقہ مصری آباد میں ماموں بھانجوں کے درمیان مستورات کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں 2 راہگیر بھی شامل ہیں تھانہ ہوتی پولیس کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات علاقہ کینال روڈمصری آباد میں پیش أیا جھاں گلفام نامی شخص کا اپنے بھانجوں مرسلین اور عزن کے ساتھ مستورات کے معاملے پر تکرار ہوئی جسکے بعد دونوں فریقوں کے درمیان۔دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے عزن خان جبکہ دوسرے فریق سے سبزعلی خان لگ کر جان بحق ہوگئے فائرنگ سے دو راہگیروں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوگئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -