بلقیس اینڈ عبدالرّزاق  داؤد فاؤنڈیشن  خواتین کی مددکرینگی

بلقیس اینڈ عبدالرّزاق  داؤد فاؤنڈیشن  خواتین کی مددکرینگی

  

کراچی(پ ر) بلقیس اینڈ عبد الرّزاق داؤد فاؤنڈیشن (Bilquis & Abdul Razak Dawood Foundation; BARD)نے اعلان کیا ہے کہ وہ دو ایسی مقامی نوجوان خواتین کو اعانت فراہم کرے گی جو اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینا چاہتی ہیں۔ان نوجوان مقامی خواتین میں سے ایک، عائشہ سہیل کا تعلق لاہور سے ہے جو یونیورسٹی کالج، لندن،سے ماسٹرز کر نا چاہتی ہیں جبکہ دوسری مقامی نوجوان خاتون کا تعلق بھی لاہور سے ہے اور اْنہیں،آئندہ ایک سال دوران منعقد ہونے والے،تمام مقامی اور بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے اعانت فراہم کی جائے گی۔اس حوالے سے فاؤنڈیشن کے بورڈ کی رْکن مہرین داؤد نے کہا:”مجھے عائشہ اور ہانیہ، دونوں ہونہار نوجوان خواتین، کو اعانت کی فراہمی پر بہت خوشی ہے۔ یہ دونوں خواتین اپنی انفرادی حیثیت میں کامیابی کی داستانیں ہیں۔ فاؤنڈیشن ایسے اقدامات کے لیے سرگرمی سے اعانت فراہم کرتی ہے جن سے تخلیقی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافے کے ذریعے مختلف پیشوں میں اْن کے لیے انتخاب میں وسعت پیدا ہوتی ہو۔ہمارا نظریہ انہیں ایک ایسا موقع فراہم کرنا ہے جس سے اْن کی زندگیوں پر مثبت اثر پڑے اور اس طریقے سے وہ دوسروں کو بھی ایسا  ہی کرنے کے لیے متاثر کر سکیں۔“

مزید :

صفحہ آخر -